رواں مالی سال کے دوران قومی بچتیں جی ڈی پی کے 14.6فیصد تک بڑھ گئیں

ہفتہ 4 جون 2016 16:17

اسلام آباد ۔ 04جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)رواں مالی سال کے دوران قومی بچتیں جی ڈی پی کے 14.6فیصد تک بڑھ گئیں ہیں جبکہ گزشتہ مالی کے دوران ان میں 14.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری کی وجہ سے بچتوں میں اضافہ ہوا جو کسی بھی معیشت کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بچتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ۔