جوہانسبرگ میں منعقد ہونیوالی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب

ہفتہ 4 جون 2016 16:17

اسلام آباد ۔ 04جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جوہانسبرگ جنوبی افریقہ میں منعقد ہونیوالی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش (انٹر بلڈزافریقہ ) میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 15 جون 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعے برآمدات کرنے والے ادارے اپنی برآمدات کو بڑھانے اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد حاصل کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 17اگست کو ہوگا جو 4روز تک جاری رہنے کے بعد 20اگست 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔