امریکہ میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 4 جون 2016 15:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) امریکہ میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دکھائی دیا۔ آئی سی ای فیوچرز کے تحت کاٹن کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 0.3سینٹ کی کمی کے بعد 62.87 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران کاٹن کی قیمتیں 62.81 اور63.67 سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان گردش کرتی رہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کے حجم میں 3277 لاٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے بعد کاٹن کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔