اوپیک کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب، پیداواری سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 جون 2016 14:56

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنطیم اوپیک نے محمد بارکیندو کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔اس بات کا فیصلہ ویانا میں ہونے والے اوپیک کے رکن ملکوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے محمد بارکیندو، اوپیک کے موجودہ سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری کی جگہ لیں گے، جن کا تعلق لیبیا ہے۔عبداللہ البدری 2007 سے اوپیک کے سیکرٹیر جنرل تھے۔درایں اثنا اوپیک کے رکن ممالک تیل کی نئی پیداواری سطح کے بارے میں متفق نہیں ہو سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوپیک کے تیل کی موجودہ پیداواری سطح کو برقرار رکھا جائے۔اوپیک کے رکن ممالک دنیا کی تیل کی ضرورت کا تقریبا ایک تہائی حصہ پورا کرتے ہیں