جرمنی ، بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 4 جون 2016 14:41

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) جرمنی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ جرمن ریاست باویریا میں مختلف مقامات پر سات افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے جبکہ درخت اکھڑنے اور دیگر حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے متعدد رہائشی علاقے زیر آب آنے کے باعث بڑی تعداد میں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :