صنعتکاروں اور تاجروں نے بجٹ کو انڈسٹری کے لحاظ سے مایوس کن قرار دے دیا

بجٹ میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوئی مراعات نہیں دی گئیں، تاجر

ہفتہ 4 جون 2016 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) صنعتکاروں اور تاجروں نے بجٹ کو زراعت کے لیے بہترین لیکن صنعت کے لحاظ سے مایوس کن قرار دیدیا۔ تاجروں نے کہا ہے کہ بجٹ میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوئی مراعات نہیں دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر صنعتکاروں اور کاروباری حضرات نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سنی جس کے بعد انہوں نے بہت سے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

صنعتوں کے حوالے سے کوئی خاص مراعات کا اعلان نہ کرنے پر کاروباری طبقہ نے مایوسی کا اظہار بھی کیا جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف حکمت عملی واضح نہ ہونے پر برہم بھی نظر آئے۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر تو وزیر خزانہ کی تقریر مثبت محسوس ہورہی ہے تاہم بجٹ کی پوری تفصیلات آنے پر ہی فیصلہ ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :