وسطی یورپ کے کئی ممالک میں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال
ہفتہ 4 جون 2016 14:35
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) وسطی یورپ کے کئی ممالک میں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف واقعات کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبررساں ادارے مطابق فرانس، جرمنی اوریوکرین سمیت یورپ کے کئی ممالک غیرمتوقع بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت سے دوچارہیں، ان ملکوں میں پیش آنے والے مختلف حادثات اورواقعات میں اب تک کم ازکم 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 10 جنوبی جرمنی میں ہپلاک ہوئے ہیں جب کہ فرانس میں 2 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صورت حال انتہائی گھمبیرہوگئی ہے، سیلاب کی وجہ سے شہر کے درمیان سے گزرنے والے دریائے سین کا پانی 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اوراس میں کمی کا بھی فی الحال کوئی امکان نہیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ اس صورت حال میں پیرس کا زیر زمین ریلوے نظام بند کردیا گیا ہے جب کہ مشہورِ زمانہ لوور میوزیم کو بند کرکے نادرو نایاب فن پاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
-
کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.