بجٹ 2016-17…غیر ملکی ڈراموں پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 جون 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء)حکومتی ٹیکسز سے انٹرٹینمنٹ چینلز بھی نہ بچ سکے، غیرملکی ڈراموں پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیا گیا۔ وزیرخزانہ کہتے ہیں’ اب غیرملکی اداکار بھی اشتہاروں میں کم نظرآئیں گے۔غیرملکی فلموں کی نمائش کے باعث پاکستان فلم انڈسٹری پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے،اور گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی چینلز پر غیرملکی ڈراموں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

ان ڈراموں سے ڈرامہ انڈسٹری بحران کا شکار ہورہی تھی۔ ایسے میں وزیرخزانہ نے تاریخی قدم اٹھایا۔اسحاق ڈار نے غیرملکی ڈراموں پر ٹیکس لگایا ساتھ ہی بیرون ملک تیار اشتہارات پر 20 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ، اب اشتہارات میں غیرملکی اداکار کم نظر آئیں گے۔امید ہے کہ وزیرخزانہ کے اقدامات کے باعث پاکستانی ڈرامہ اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔