تانبے کی قیمت میں اضافہ

ہفتہ 4 جون 2016 14:09

لندن ۔ 4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے بعد تانبے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور بروکروں نے خریداری کا عمل تیز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 1.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے سودے 4688 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

اس سے قبل اس کی قیمت 4565.50 ڈالر کے لگ بھگ رہی تھی۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی مستقبل کی خریداری کے سودے 1.3فیصد کے اضافے کے بعد 5425 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ ماہرین کے مطابق چین میں سیزن کی وجہ سے تانبے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس سے مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔