اسٹیج پر سفارشی لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے ،شائقین بہترین منصف ہیں‘اداکارہ شیزہ جان

ہفتہ 4 جون 2016 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء) اداکارہ شیزہ جان نے کہا ہے کہ اسٹیج پر سفارشی لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے ،شائقین بہترین منصف ہیں جو چند گھنٹوں میں بڑے نام کو ناکام اور نئے نام کو کامیابی سے ہمکنار کر دیتے ہیں چند سالوں میں معروف تھیٹرز پر اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہوں سفارش اور شارٹ کٹ کی بجائے اپنے کام پر محنت کرتی ہوں حسد نام کی چیز سے واقف نہیں ہوں ،منافق لوگوں سے نفرت ہے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیزہ جان نے کہا کہ نجی چینلز اور علاقائی تھیٹرز نے بہت سے فنکاروں کو فنی زندگی سے نوازا ہے آج کا غیر معروف فنکار اپنے کام پر محنت کرکے مختصر عرصے میں سپر سٹار بن سکتا ہے میڈیا کا دور ہے آج کے دور میں میڈیا کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :