پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق 40لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مکمل کرناخوش آئند ہے‘چوہدری افتخار مٹو

ہفتہ 4 جون 2016 13:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو، گروپ ہیڈ عاصم رضا احمد ، میاں محمد ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت اور محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے40لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مکمل کرناخوش آئند ہے،جبکہ پرائیوٹ سیکٹر اور فلور ملز مالکان نے بھی 15لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری کر کے گندم سٹور کر لی ہے ۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق زمینداروں کو انکی فصل کی مناسب قیمت مل ادا کر کے انکا حق انہیں دیا ہے ، اور اس وقت ملک میں گندم کا وافر سٹاک موجودہے ۔ یہ سب وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن اور محکمہ خوراک پنجاب کی بہتر حکمت عملی کے باعث ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انشااللہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال ملک کو کسی بھی طرح سے خوراک کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ہمیشہ سے عوام کے لئے معیاری اور صحت مند آٹے کی فراہمی کے لئے کام کرتی رہی ہے اورآئندہ بھی اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام تک صحت بخش اور معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے زمینداروں کو انکی قیمت کا مناسب معاوضہ ملنے کے باعث امید کرتے ہیں کے آئندہ سال زمیندار اور زیادہ محنت سے کام کریں گے اور بہتر فصل کی پیداوار دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :