بینجمن سسٹرز کے بعد ٹرپل ارشد سسٹرز بھی میدان میں آگئیں

ہفتہ 4 جون 2016 13:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) گلوکارہ حمیرا ارشد اور سائرہ ارشد کی چھوٹی بہن فرحانہ ارشد نے بھی گلوکاری کا آغاز کر دیا ۔ گزشتہ روز فرحانہ ارشد نے ایک تقریب کے دوران بھارتی گانا پیش کر کے بھرپور داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

فرحانہ ارشد سے قبل ان کی بڑی بہن گلوکارہ حمیرا ارشد اور سائرہ ارشد گلوکاری میں اپنا نام پیدا کر چکی ہیں اور اب فرحانہ ارشد تیسری بہن ہیں جنہوں نے اپنی دوسری بہنوں کی طرح گلوکاری کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سے قبل بینجمن سسٹرز تین بہنوں نے اکٹھے گلوکاری کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی اور اب طویل عرصے کے بعد ایک خاندان سے تعلق رکھنے والی تین بہنیں گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔