بالی ووڈ کی تھرل فلم’ اڑتا پنجاب‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

ہفتہ 4 جون 2016 11:39

بالی ووڈ کی تھرل فلم’ اڑتا پنجاب‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو ریلیز کردی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) بالی ووڈ کی نئی تھرل سے بھرپور فلم’اڑتا پنجاب‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔شاہد کپور پر فلمائے جانیوالے گانے ’اْڑتا پنجاب ‘کوویشال ددلانی اور امیت ترویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ورون گروورنے لکھے ہیں۔ابھیشک چوبے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چار مختلف افراد کے گرد گھومتی ہے جو پنجاب میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت اور ڈرگ مافیا سے جڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

منشیات کے بڑھتے مسئلے پر مبنی فلم میں شاہد کپور ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو منشیات کے معاملے پھنس جاتا ہے جبکہ شاہد کے مد مقابل عالیہ بھٹ ایک پروفیشنل ہاکی پلیئر کے روپ میں نظر آئینگی۔دوسری جانب کرینہ کپور اس فلم میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی ہاؤس جاب چھوڑ کرمنشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے پنجاب کے اندرونی شہرمنتقل ہو جاتی ہے جبکہ کرینہ کے مد مقابل دلجیت دوسنجھ ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے فلم 'اڑتا پنجاب رواں ماہ 17جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔