وقت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہئے، اکشے کمار

ہفتہ 4 جون 2016 11:36

وقت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہئے، اکشے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہئے، کیریئر میں مسلسل ایکشن فلمیں کر کے تھک چکا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ مختلف موضوعات کی فلموں میں کام کرنا چاہئے،کیرئیر میں مسلسل ایکشن فلمیں کر کے تھک گیا ہوں، انہوں نے کہا کہ کامیڈی کردار ادا کرنا سب سے مشکل ہے لیکن مجھے ہر قسم کا کردار ادا کرنا پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصے کیلئے کامیڈی فلمز کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ایک طرح کی فلمیں آپ کب تک کرینگے۔ زیادہ سے زیادہ 3 سے 5 ماہ تک پھر اس سے بیزاری شروع ہوجاتی ہے۔