بیجنگ میں امریکن فلم وارکرافٹ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمئر کا انعقاد

ہفتہ 4 جون 2016 11:36

بیجنگ میں امریکن فلم وارکرافٹ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمئر کا انعقاد

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء) چین میں مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیر کا انعقاد کیا گیا۔ریڈ کارپٹ پریمیر میں پاولا پیٹن سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل،پاولا پیٹن،بین فوسٹر،ڈومینک کوپر،ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔تھامس ٹل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔