بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا جا رہا ہے، سارہ لورین

ہفتہ 4 جون 2016 11:36

بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا جا رہا ہے، سارہ لورین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء)معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا جا رہا ہے، وہاں کام کرکے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہاں ایک فلم کو بنانے کیلئے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اس کی پروموشن کیلئے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی تو آچکی ہے لیکن پروموشن کیلئے کچھ خاص نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود ہمارے فلم میکرز اچھی فلمیں بنا کر شائقین کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری میں نئی روح پھونک دی ہے۔ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں لیکن ان فلموں کو مکمل انٹرٹیننگ فلمیں نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان میں بہت سی کمی دکھائی دیتی ہے جن کے بارے میں مجھ سمیت بہت سے تکنیکی لوگ سمجھتے اور جانتے ہیں مگر اس کے باوجود یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور فلمسازی میں بہتری آرہی ہے۔