2015-16ء کے جولائی تا اپریل کے عرصہ میں ملکی برآمدات 18.2 ارب ڈالر اور درآمدات 32.7 ارب ڈالر رہیں

درآمدات جولائی - اپریل 2012-13ء میں 33 ارب ڈالر تھیں، 2015-16ء کے اسی عرصے میں 32.7 ارب ڈالر رہیں

جمعہ 3 جون 2016 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ء کے جولائی تا اپریل کے عرصہ میں ملکی برآمدات 18.2 ارب ڈالر اور درآمدات 32.7 ارب ڈالر رہیں۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات جو جولائی- اپریل 2012-13ء میں 20.5 ارب ڈالر تھیں، مالی سال 2015-16ء کے اسی عرصے میں 11 فیصد کمی کے ساتھ 18.2 ارب ڈالر رہیں ٗ برآمدات میں ہونے والی اس کمی کی بڑی وجہ عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درآمدات جولائی - اپریل 2012-13ء میں 33 ارب ڈالر تھیں، 2015-16ء کے اسی عرصے میں 32.7 ارب ڈالر رہیں۔ تیل کی درآمدات کی مد میں 40 فیصد بچت ہوئی تاہم ہم نے اس کو مشینری اور صنعتی خام مال کی درآمدات میں اضافے کیلئے استعمال کیا جس کی بنا پر معاشی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔ پچھلے تین سال میں مشینری کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ جولائی- اپریل 2012-13ء میں 11.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو موجودہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور رواں مالی سال کا ہدف 19 ارب ڈالر ہے جس کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :