کسانوں کوریلیف اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے ٗ امیر حیدر خان ہوتی

جمعہ 3 جون 2016 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ کسانوں کوریلیف اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2016-17ء متوازن بجٹ ہے اس میں کسانوں کوریلیف اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے ٗکسان کو کھاد اور بجلی سمیت مختلف چیزوں میں رعایت دی گئی ہے جو درست عمل ہے ٗانہوں نے کہا کہ حکومت نے چوتھا بجٹ پیش کیا جو درست ہے ٗراتوں رات اور کم وقت میں اہداف کو حاصل کرنے میں مشکل ہوئی ہے تاہم بجٹ کے اعداد و شمار درست اور عوام دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :