بجٹ میں لیویز فورس کے ملازمین کی تنخواہوں کو آرمی و دیگر فورسز کے برابر کر دیا، شاہ جی گل آفریدی

جمعہ 3 جون 2016 22:11

اسلام آباد ۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ بجٹ 2016-17ء میں بے گھر افراد کے لئے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں، بجٹ میں لیویز فورس کے ملازمین کی تنخواہوں کو آرمی و دیگر فورسز کے برابر کر دیا۔ وزیر خزانہ نے مثالی بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2016-17ء میں آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی بحالی اور امداد کے لئے سو ارب روپے مختص کئے ہیں جو خوش آئند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں تمام بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں فاٹا کے لئے کام کرنے والی لیویز فورس کی تنخواہیں آرمی و دیگر فورسز کے برابر کر دی جو مثبت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال بے گھر افراد کے لئے 18ارب روپے دئیے ہیں جبکہ رواں سال 82ارب روپے مزید دئیے جائیں گے۔ شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مثالی بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :