حکومت نے عوام ، مزدور اور کسان دوست بجٹ پیش کیا،افضل خان ڈھانڈلہ

ق

جمعہ 3 جون 2016 22:11

اسلام آباد ۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے بجٹ 2016-17ء کو عوامی اور متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام ، مزدور اور کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ” اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے ملکی معیشت اور تعمیروترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں بے جا ٹیکسوں سے گریز کیا گیا ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام دوست ہے، بجٹ میں زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے، زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں کمی قابل تعریف ہے۔ زرعی ادویات اور کھاد کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ لیپ ٹاپ پر ڈیوٹی کے خاتمے سے اس کی قیمتوں میں کمی ہو گی جس سے طالب علموں کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :