شاہ فیصل فلائی اوور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی توجہ کا طلب گار

فلائی اوور کے تمام جوائنٹ کھل چکے ہیں ،جگہ جگہ شگاف کی وجہ سے روزانہ حادثہ رونماء ہورہے ہیں

جمعہ 3 جون 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 2015ء تا 2016ء مالی بحران کا شکار رہا شہر کی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ فلائی اوور بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی 2015تا 2016؁ء مالی سال میں صرف افسران و ملازمین کی تنخواہوں پر ایک ارب 90کروڑ ماہانہ خرچ کرتی رہی اور شہر کی شاہراہیں ٹور چکیں وہیں ڈرگ روڈ فلائی اوور ناتھا خان پل کے ساتھ 6سال قبل بننے والا ملیر ریور برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا وہیں 12سال قبل بننے والا شاہ فیصل کالونی فلائی اوور بھی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے شاہ فیصل فلائی اوور کے تمام جوائنٹ کھل چکے ہیں فلائی اوور پر جگہ جگہ شگاف کی وجہ سے آئے دن حادثات رونماء ہوتے رہتے ہیں روزانہ درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر ذخمی ہورہے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا کوئی افسر فلائی اوور اور پلوں کی مانٹرینگ نہ کرسکا اور کالونی گیٹ فلائی اوور پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی تاحال غافل ہے ۔

متعلقہ عنوان :