ہمارے لیے بہترین نمونہ حضر ت محمد کی ذات اقدس ،انکی پیروی میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز ہے،میاں طاہر جمیل

جمعہ 3 جون 2016 21:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہترین نمونہ حضر ت محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس ہے انہی کی پیروی میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال ملز چوک فیکٹری ایریا ٹاٹا بازار میں منعقدہ محفل میلاد میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر معروف عالم دین پیر سید اویس علی شاہ‘سید انظر علی شاہ ‘الحاج منیر احمد نورانی ‘ ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ ملک محمد رفیع و دیگر موجود عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اویس علی شاہ ‘ سید انظر علی شاہ ‘ الحاجی منیر احمدنورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے خوش قسمتی ہے کہ ہمیں الله تعالی نے ایک بار پھر رمضان المبارک سے رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے ۔رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے رحمتوں بھرا مہینہ ہے جس میں مغفرت اور بخشش کے دروازے کھل جاتے ہیں جبکہ گناہ نیکیوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ہمیں اس مقدس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاہے کہ اسلام دین رحمت و امن ہے‘ مسلمان امن کے پیامبر اور انسانیت سے پیار کرنے والے ہیں‘ ہمیں آپس کی تلخیاں اور جھگڑے ختم کرکے انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کرنا چاہئے۔

جس معاشرے میں امن و محبت نہ ہو اسے انسانی بستی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قیام امن کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی‘ پاکستان کی سلامتی‘ بقاء اور ترقی کا انحصار امن پر ہے لہٰذا ہمیں قیام امن کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :