19 رمضان سستے بازاروں میں وارڈن افسران سمیت انسپکٹرز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں،قائم مقام چیف ٹریفک افسر راولپنڈی افتخار الحق

جمعہ 3 جون 2016 21:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) قائم مقام چیف ٹریفک افسر راولپنڈی افتخار الحق نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات پر ضلع راولپنڈی اور اس کی تحصیلوں میں لگائے جانے والے19 رمضان سستے بازاروں میں وارڈن افسران سمیت انسپکٹرز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں بازاروں میں غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے لفٹرز موجود رہیں گے انہوں نے کہا کہ رمضان سستے بازارو ں میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹریفک کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اس حوالے سے ہر سستے بازار میں ٹریفک پولیس کے خصوصی سکوارڈ ڈیوٹی کے انجام دیں گے اور عوام کو ٹریفک کے سلسلے میں مختلف سروسز فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل راولپنڈی میں ماڈل بازار چونگی نمبر22، ماڈل بازار پشاور روڈ چوہڑ چوک، کمیٹی چوک، حیدری چوک، گلزارِ قائد، ڈھوک حسو، گلریز2 نزد کار چوک، خیابانِ سرسید، ڈھوک کشمیریاں ، اڈیالہ روڈ، چیک بیلی خان، تحصیل گوجر خان میں مین جی ٹی روڈ گوجر خان، دولتالہ، تحصیل ٹیکسلا میں ٹیکسلاچوک جی ٹی روڈ، لئیق علی چوک واہ کینٹ، کہوٹہ سٹی ، لوئر بازار مری سٹی ، مین بازار کلر سیداں اور مین بازار کوٹلی ستیاں میں رمضان المبار ک کے دوران لگائے جانے والے رمضان سستے بازاروں میں وارڈن افسران سمیت انسپکٹر وں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں جن کے اوپر چیک اینڈ بیلنس کا منظم اور مربوط نظام ہو گا اور ان کے فرائض کی ادائیگی کی مکمل نگرانی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو مکمل سفری اور پارکنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔