موسمیاتی تبدیلی کے اخراجات پر نظر رکھنے کیلئے ایک کوڈنگ میکنزم بھی وضع کیا جارہا ہے ٗ اسحاق ڈار

جمعہ 3 جون 2016 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اخراجات پر نظر رکھنے کیلئے ایک کوڈنگ میکانزم بھی وضع کیا جارہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خصوصی اصلاحی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ‘‘موسمیاتی تغیر مالیاتی ڈھانچہ ‘‘ وضع کررہی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومت کی ذمہ داریوں کی عکاسی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اخراجات پر نظر رکھنے کیلئے ایک کوڈنگ میکنزم بھی وضع کیا جارہا ہے جو موسمیاتی تبدیلی پر پالیسی سازوں کو بہتر اور بروقت فیصلے کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ اور موسمی تغیر ڈویژن ان اصلاحات کے نگران ہوں گے اور وفاقی وزارتوں / ڈویژنوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا جو باہمی اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :