قومی اسمبلی ٗ بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیا ہے ٗقریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ٗ وزیر خزانہ کا خوشگوار انداز

جمعہ 3 جون 2016 20:22

قومی اسمبلی ٗ بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیا ہے ٗقریشی صاحب آج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ،بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیاہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں اے ڈی پی کھاد کی بوری میں 300روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کھاد کی بوری 2800کی بجائے 2500میں ملے گی۔

اس کے علاوہ یوریا کی بوری اب کمی کے بعد 1400میں ملے گی۔ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کیلئے فی یونٹ 5.25روپے کا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر زراعت سے تعلق رکھنے والے ارکان سے کہا کہ سب کچھ آپ پر لٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ تو تالیاں بجا دو۔انہوں نے کہا کہ زرعی قرضوں کا حجم بڑھا کر 700ارب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زرعی ادویات پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے خوشگوار انداز میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ،بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیاہے۔واضح رہے کہ کسانوں کی جانب سے لاہور میں احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف نے ان کی حمایت کا اعلان کیاتھا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کسانوں کے احتجاج میں شرکت بھی کی اور تقریر بھی کی تھی تاہم پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے اور کسانوں نے احتجاج ختم کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :