رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کو 11فیصد بڑھایا گیا

آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 860روپے مختص کئے گئے ٗ اضافہ سکیورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ٗ خطاب

جمعہ 3 جون 2016 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کو 11فیصد بڑھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ کے لیے 776روپے مختص کیے گئے تھے ٗ آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 860روپے مختص کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دفاعی بجٹ میں 11فیصد اضافہ سیکیورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :