افراط زر کی شرح 2.82 رہی جو گذشتہ دس سال میں سب سے کم ہے ٗوزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

ملک کو دیوالیہ یونے سے بچایا اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کا نام عزت اور وقار سے لے رہے ہیں ٗوزیر خزانہ

جمعہ 3 جون 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افراط زر کی شرح 2.82 رہی جو گذشتہ دس سال میں سب سے کم ہے۔اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر سنہ 2013 میں چھ ارب تھے اب 21 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 80 کروڑ اور نجی بینکوں کے پاس 4 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کو درپش خطرات ٹل چکے ہیں۔ ہم نے ملک کو دیوالیہ یونے سے بچایا اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کا نام عزت اور وقار سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بجٹ میں ہماری کارکردگی پچھلے سال سے بہتر رہی ہے، رواں سال معاشی ترقی کی شرح 4.7 فیصد ہے اور یہ مزید بہتر ہوتی اگر کپاس کی فصل کو نقصان نہ ہوتا جس کی وجہ سے قومی پیداوار میں کمی واقع ہوئی جب کہ رواں مالی سال 3104 ارب کی ٹیکس وصولی کاہدف حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :