ملک سعد میمو ریل سپو رٹس ٹر سٹ صوبے میں کھیلو ں کی تر قی و فروغ ،تعلیم و صحت کے شعبو ں میں گر انقدر خدما ت انجا م دے رہا ہے،طاہرحسن سیکرٹری اطلاعات کے پی کے

جمعہ 3 جون 2016 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) سیکرٹری اطلا عا ت و تعلقا ت عا مہ خیبر پختو نخوا محمد طا ہر حسن نے کہا ہے کہ ملک سعد میمو ریل سپو رٹس ٹر سٹ صوبے میں کھیلو ں کی تر قی و فروغ اور تعلیم و صحت کے شعبو ں میں گر اں قدر خدما ت انجا م دے رہا ہے جو لا ئق ستا ئش اور قابل تقلید ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا راُنہو ں نے پشا ور میں شہید ملک سعد میمو ریل سپو رٹس ٹر سٹ کے دورے کے مو قعہ پر کیا۔

ممبران ٹر سٹی سید علی نو ا زگیلا نی اور شکیل الر حما ن بھی اس مو قع پر مو جو د تھے۔ سیکرٹری اطلا عا ت نے ٹر سٹ کی سر گر میوں پر مبنی تصا ویر اور دستا ویزی فلم دیکھی اور مہما نو ں کی کتا ب میں اپنے تا ثرات بھی درج کی۔ طا ہر حسن نے کہا کہ انہیں ٹر سٹ کی سر گر میوں کے با رے میں جا ن کر بہت خو شی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختو نخوانے دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں لا زوال قر با نیا ں دی ہیں اور ضرورت اس با ت کی ہے کہ شہیدوں کی ان عظیم قر با نیو ں سے متعلق نئی نسل کو اگا ہ رکھا جا ئے تا کہ وہ مستقبل میں صو بے کی تر قی اور خو شحا لی میں اپنا کر دار ادا کر سکیں۔

طا ہر حسن نے کہا کہ ملک سعد ٹر سٹ کی جا نب سے کھلا ڑ یو ں کو کھیلوں کے مو اقع کی فرا ہمی بھی قا بل قدر ہے۔ اور وہ سمجھتے ہے کہ ملک سعد ٹر سٹ کی کا رکر دگی خا صی متا ثر کن ہے۔ اُنہو ں نے یقین ظا ہر کیا کہ ٹر سٹ اپنی مد د آپ کے تحت مستقبل میں کھیلو ں کی تر قی و فر وغ اور کھلا ڑیوں کی فلا ح و بہبو د کے لئے اسی جذ بے کے سا تھ اپنا کا م جا ری رکھے گا۔ اُنہو ں نے محکمہ اطلا عا ت کی جا نب سے ٹر سٹ کو ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا۔ اس مو قع پر ممبر ٹر سٹی سید علی نو از گیلا نی نے سیکر ٹر ی اطلا عا ت کو ٹر سٹ کی جا نب سے شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :