Live Updates

مردان:ہوتی میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ ، 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ،جاں بحق افرادمیں پی ٹی آئی کا کونسلرمہند خان بھی شامل ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جون 2016 19:55

مردان:ہوتی میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ ، 4افراد جاں بحق اور متعدد ..

مردان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جون۔2016ء) :مردان کے علاقے ہوتی میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کی گئی ہے،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مردان میں تحریک انصاف کی ریلی نکالی جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ریلی کے شرکاء پر فائرنگ کردی۔بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کا کونسلرمہند خان بھی شامل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات