نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے 15 جاری منصوبوں اور تین نئے منصوبوں کیلئے 30 ارب خرچ ہونگے

ہیپاٹائٹس، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام گلگت بلتستان، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام شامل

جمعہ 3 جون 2016 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے 15 جاری منصوبوں اور تین نئے منصوبوں کے لئے 30 ارب 65 کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے تحت جاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ہیلتھ سروسز کے 15 جاری منصوبوں کے لئے 30 ارب 28 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار روپے مختص کئے ہیں جبکہ 3 نئے منصوبوں کے لئے 36 کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تین نئے منصوبوں میں اسلام آباد کینسر ہسپتال کے قیام کے لئے 30 کروڑ روپے، گلوبل فنڈ کے انتظام کے عمومی یونٹ کے قیام کے لئے 5 کروڑ روپے اور ویکسین سپلائی کی اپ گریڈیشن کے این آئی ایچ کے شعبہ کے لئے ایک کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 15 جاری منصوبوں میں جی ایم پی مسیرا، این آئی ایچ پراسیسنگ لیبارٹری برائے اضافہ استعداد کار، ای پی آئی اسلام آباد کا توسیعی پروگرام، نیشنل مینٹل اور چائلڈ ہیلتھ پروگرام (ایم این سی ایچ) قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت، قومی پروگرام برائے روک تھام و تدارک ایوبیان، پینڈیمک انفلوئنزا، ٹی بی کنٹرول پروگرام، وزیراعظم پروگرام برائے تدارک و روک تھام ہیپاٹائٹس، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام گلگت بلتستان، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :