پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 19کروڑ 38لاکھ 50ہزار روپے کا بجٹ مختص

جمعہ 3 جون 2016 18:45

اسلام آباد ۔ 03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی 2016-17ء کے بجٹ میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے تحت پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 19کروڑ 38لاکھ 50ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 40کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال 2015-16ء کے اختتام تک پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک ارب 20کروڑ 61لاکھ 50ہزار روپے کے ترقیاتی اخراجات ہو چکے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :