بیوٹی پارلر کی مالکن پر تیزاب پھیکنے والا ملزم فہد خاں لودھی گرفتار

ملزم کو ادا کارا کی ماں کو مقدمہ کی پیروی سے روکنے کی دھمکیاں دینے پرنیا مقدمہ درج

جمعہ 3 جون 2016 18:32

بیوٹی پارلر کی مالکن پر تیزاب پھیکنے والا ملزم فہد خاں لودھی گرفتار

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء )سٹیج کی ادا کارا اور بیوٹی پارلر کی مالکن انعم خاں پر تیزاب ڈالنے والے ملزم فہد خاں لودھی کو اس کی ماں کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے پولیس غلہ منڈی نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم فہد خاں لودھی کی تیزاب ڈالنے کے مقدمہ میں عدالت سے چار جون تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو چکی تھی ۔

ملزم فہد خاں لودھی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ 25مئی کو انعم خاں سٹیج ادا کارا اور مالکن بیوٹی پارلر لاہور جانے کے لیے بیرون اڈا عارف والا چوک اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی تو اس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تیزاب ڈال دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی تھی ۔ بعدازا ادا کارا کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملزم فہد خاں لودھی نے انعم خاں کی والدہ صدیقہ کو تیزاب ڈالنے کے مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے قتل کی دھمکیاں دیں جس پر صدیقہ کی رپورٹ پر پولیس غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ 506ت پ درج کر کے فہد خاں لودھی کو گرفتار کرلیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم فہد خاں لودھی نے سٹیج ادا کارا انعم خاں پر تیزاب اس سے شادی سے انکار کی رنجش پر ڈالا تھا ۔