ہم دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انجینئرنگ سائنس میں مہارت حاصل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں‘ وزیر آبپاشی

پنجاب انجینئر نگ اکیڈمی سرکاری اداروں کے انجینئر زکوتربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 جون 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ ہم دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انجینئرنگ سائنس میں مہارت حاصل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں،پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی سرکاری اداروں کے انجینئر زکوتربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی سے تربیتی کورس مکمل کرنے والے انجینئرز صوبے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی سے تربیت حاصل کر کے انجینئرز اپنے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت رہے ہیں-یہ بات انہوں نے پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی لاہور کے بورڈ آف گورنر ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں پرنسپل پنجاب انجینئر نگ اکیڈمی گلزار بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو عبدالمالک بھلہ سمیت بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے شرکت کی-صوبائی وزیر آبپا شی نے میاں یاور ز مان نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے معاملات کی بہتری کے لئے آئندہ بورڈ آف گورنر ز کا اجلاس بروقت بلایا جائے تاکہ اکیڈمی کے تمام معاملات کی بروقت منظوری دی جا سکے -انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ اکیڈمی کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکنہ وسائل فراہم کرے گی -صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کے تمام محکموں کے انجینئرز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اور ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ ہمارے فنی ماہرین جدید تکنیک سے واقفیت حاصل کر کے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ سائنس دور جدید میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت کو جدید مہارتوں سے لیس کریں۔بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری کے حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری C&W عبدالمالک بھلہ کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی تشکیل دی جو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لے کر بورڈ آف گورنرز کو آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔

بورڈ آف گورنرز نے اکیڈمی کے وزٹنگ لیکچررز کے مشاہرے میں خاطر خواہ اضافہ کرنے بھی منظوری دی ۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے انجینئرنگ اکیڈمی کے پرنسپل کو ہدایت کہ کہ بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس دو ماہ بعد طلب کیا جائے تاکہ گزشتہ اجلاس کے فیصلو ں اور ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :