عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو سکردو اور گلگت کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا حکم دیدیا
جمعرات اور پیر کو ایک ایک پرواز گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائی جائے گی
جمعہ 3 جون 2016 18:22
گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو سکردو اور گلگت کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے جس کے تحت جمعرات اور پیر کو ایک ایک پرواز گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائی جائے گی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سکردو،گلگت کے درمیان فلائٹ منسوخی کیس کی سپریم اپیلیٹ کورٹ میں سماعت ہوئی اور چیف جسٹس گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا فہیم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
پی آئی اے نے عدالت کے حکم پر فلائٹ شیڈول جمع کرایا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رواں سال 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے، پی آئی اے سکردو اورگلگت کے درمیان فلائٹس بحال کرے۔ عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سیاحوں کو ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق پی آئی اے جمعرات اور پیر کو ایک ایک فلائٹ گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.