وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک ہم منصب سے ملاقات ٗ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 3 جون 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترکی کے ہم منصب فکری آئزک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان، افغانستان اور ترکی سہ فریقی امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ ترکی کے وزیر دفاع نے دفاعی نمائش آئیڈیا 2016ء میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون بڑھانے اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :