نیب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی کے خلاف تحقیقات کی تردیدکردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 3 جون 2016 17:53

نیب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی کے خلاف تحقیقات کی تردیدکردی

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جون۔2016ء) نیب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی کے خلاف تحقیقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی شکایت ہے۔ انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں البتہ افواہ سازوں کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی کے بارے میں گذشتہ روز میڈیا پر خبریں جاری کی گئیں کہ ان کے خلاف نیب نے 5 لاکھ روپے رشوت لینے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی بھی خبر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ خادم حسین بھٹی کے خلاف ان کے پاس کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی نیب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع نے خادم حسین بھٹی کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹانے یا تبادلہ کئے جانے کی بھی تردید کی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق خادم حسین ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے خلاف بھی منفی پروپیگنڈا مہم چلائی گئی پولیس افواہ سازوں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :