وفاقی بجٹ 2016-17میں 875 ارب روپے میگا پراجیکٹ کے لئے مختص

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 3 جون 2016 17:53

وفاقی بجٹ 2016-17میں 875 ارب روپے میگا پراجیکٹ کے لئے مختص

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے بجٹ 2016-17میں 875 ارب روپے میگا پراجیکٹ کے لئے مختص کئے ہیں جس سے چاروں صوبوں میں توانائی صحت اور تعلیم پر خرچ کئے جائیں گے۔ سندھ میں توانائی کے منصوبوں کے لئے مختص رقم میں جامشورو میں کول پاور پلانٹس کے لئے 18 ارب 6 کروڑ روپے سےزائد مختص کئے گئے ہیں‘ کول پاور پراجیکٹ کی کل لاگت ایک کھرب77 ارب 17 کرو ڑ روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

سیہون شریف سے سمندر تک رائٹ بنک کنال کی توسیع کے لئے 3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دادو میں گھج ڈیم کے لئے دو ارب روپے‘ جامشورو میں داروٹ ڈیم کے لئے ایک ارب روپے‘ گھوٹکی سکھر میں رینی کینال کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ میں سکھر‘ حیدرآباد رو ڈ کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں میں بے نظیر آباد سندھ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے لئے بے نظیر آباد میں 20 کروڑ روپے ابتدائی طور پر رکھے گئے ہیں اور کراچی میں ایک بڑا کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے فیزیبلٹی آنے کے بعد رقم مختص کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :