وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مجموعی طورپر تین کروڑ 43لاکھ 14ہزار روپے کی رقم مختص

جمعہ 3 جون 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ وفاقی بجٹ میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مجموعی طورپر تین کروڑ 43لاکھ 14ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں سے 34لاکھ 86ہزار روپے کوئٹہ میں وزارت حج کے جاری منصوبے کیلئے جبکہ تین کروڑ 8لاکھ 28ہزار روپے ڈائریکٹریٹ آف حج کوئٹہ میں ٹریننگ ہال کی تعمیر کے نئے منصوبے کیلئے رکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :