ڈاکٹر عامر اعجاز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

جمعہ 3 جون 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجازبین الاقوامی کانفرنس آف ایشیا پیسفک کوالٹی نیٹ ورک منعقدہ ناتاڈولا، فیجی میں شرکت کی اور"Impact of Self-Assessment Process at University of the Punjab for the Improvement of Quality of Education: A Case Study". کے موضوع پر اپنا ریسرچ پیپر پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دنیا بھر سے کوالٹی پروفیشنلز ، محققین اور کوالٹی اشورنس کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر عامر اعجاز نے اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی اشورنس کی اہمیت اور پنجاب یونیورسٹی میں خود تشخیصی کے طریقہ کار پرروشنی ڈالی۔ شرکاء کی جانب سے ڈاکٹر عامر اعجاز کے ریسرچ پیپر کو خوب سراہا گیا ۔

متعلقہ عنوان :