تاجکستان کے وفد کاپنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 3 جون 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء ) تاجکستان سے آئے وزیر تعلیم نورالدین،تاجک سفیر شیر علی جاناں و دیگر نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقا ت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراعزای قونصل جنر ل تاجکستان نذیر احمد پراچہ ، پرنسپل آف انٹر نیشنل پریزیڈینشیل سکول محب اﷲ،ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر لاہورڈاکٹر سخاوت علی ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈین اورینٹل لرنگ پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری ، چیئرمین شعبہ فارسی ڈاکٹر سلیم مظہر ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈاور چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے اور تعلیمی روابط کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔وفد نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا دورہ بھی۔