دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 730قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا حکم جاری کردیا

جمعہ 3 جون 2016 17:12

دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 730قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا حکم جاری ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔03جون 2016ء):دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رمضان المبارک کے موقع پر امارات میں قید 730قیدیوں کی سزا معاف کر دی ۔

(جاری ہے)

دبئی اٹارنی جنرل ایصام عیساء نے کہا ہے کہ قیدیوں کی سزا معاف کر نے کا مطلب ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم چاہتے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدی بھی رمضان المبارک کے خوش گوار لمحات اپنے خاندان کے افراد میں رہ کر گزاریں۔ان کے اس اقدام سے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں میں مثبت تبدیلیاں بھی آئیں گی۔ اور قید سے رہائی کے بعد معاشرے کے ایک بہتر شہری بن کر زندگی گزاریں گے۔