جعلی ولایتی شراب بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ ، 6 ہزار بوتلیں برآمد

جمعہ 3 جون 2016 16:53

سرگودھا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء)تھانہ اربن ایریا ئپولیس نے جعلی ولایتی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 6ہزار بوتلیں شراب اور ہزاروں لیٹر کھلی شراب برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملزم طویل عرصہ سے ہومیوپیتھک الکوحل کو ولایتی بوتلوں میں بھر کر بڑے شہروں میں واقع ہوٹلوں کے بارزپرسپلائی کرنے کے دھندے میں مصروف تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ اربن ایریا ء پولیس کے ایس ایچ او افتخار احمد کی ہدایت پر انویسٹی گیشن آفیسرفیاض گوندل نے ماتحت عملے کے ہمراہ شیرازی پارک میں محمد رشید کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے ہومیوپیتھک الکوحل سے ولایتی شراب تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے 6ہزار بوتلیں ، ہزاروں لیٹر کھلا الکوحل ، ولایتی شراب کی سینکٹروں خالی بوتلیں ، ہزاروں ڈھکن ، لیبل اور کیمیکل قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔