ضلع سرگودھا کی حدود میں واقع موٹروے سروس ایریا میں اشیاء کی قیمتوں کا از سر نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 3 جون 2016 16:51

سرگودھا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء)ڈسٹرکٹ کو آ ر ڈی نیشن آفیسرسرگودہا ثاقب منان نے ضلع کی حدود میں واقع موٹروے سروس ایریا میں قائم ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹ اور دکانوں پر فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوک، فانٹا،سپرائٹ وغیرہ ریگولر کی قیمت 30 روپے، پانچ سو ایم ایل کی قیمت 55 روپے ‘ کین پیپسی /کوک لوکل پچاس روپے ایمپورٹڈ 60 روپے جبکہ پندرہ سو ایم ایل بوتل کی قیمت 90روپے مقرر کی گئی ہے ۔

اس طرح نیسلے او رایکوفینا پانی کی بڑی بوتل 60 روپے ‘ چھوٹی بوتل 30 روپے ‘ جوسز میں نیسلے ایکسٹرا پیک 40 روپے ‘ شیزان جوس ٹوسٹر 35 روپے ‘ ایکسٹر پیک 30روپے ‘ نیسلے مائیلو 45 روپے ‘ سنیک کلسبان سلانٹی آٹھ گرام دس روپے ‘ چپس لیز 75 گرام 60 روپے‘ 45 گرام چالیس روپے ‘ چپس سولہ گرام پندرہ روپے ‘ نمکو پچیس روپے ‘ دال پچیس روپے ‘ پینٹ پچیس روپے ‘ بسکٹ ای بی ایم( ہاف رول ) پچیس روپے اور فیملی پیک پچاس روپے ‘ بیکری ایٹم میں چکن سینڈوچ 80 روپے ‘ چکن تکہ سینڈ وچ سو روپے ‘ چکن کلب سینڈ وچ 120 روپے ‘ کیک ڈان /بنی چھوٹا پچیس ‘ میڈیم پچاس روپے اور بڑا ستر روپے میں فروخت کیاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انڈا شامی برگر کی قیمت ستر روپے ‘ چکن برگر کی قیمت 130روپے ‘ سگریٹ میں گولڈ لیف بڑی ڈبی کی قیمت 130 روپے ‘ بی اینڈ ایچ لوکل کی قیمت 135 روپے ‘ بونڈ سٹریٹ لوکل چھوٹی 60 روپے ‘ بڑی سو روپے ‘ مالبرولوکل بڑی ڈبی 135 روپے ‘ چائے سنگل ٹی بیگ 30 روپے او رڈبل ٹی بیگ 35 روپے ‘ کافی 250 ایم ایل پچا س روپے میں دستیاب ہوگی ۔