وزیراعظم پاکستان قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہو کر جلد وطن واپس لوٹیں گے، بابر نواز خان

جمعہ 3 جون 2016 16:50

ایبٹ آباد۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف پوری قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے، ان کی جلد سے جلد صحت یابی کیلئے ہم سب دعا گو ہیں، وزیراعظم نواز شریف کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے، پوری قوم کی دعائیں اپنے رہنما اور ملک کے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہیں، رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق بابر نواز خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلم امہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ بے حد پیار کرتی ہے، اس لئے پوری قوم ان کی صحت یابی کیلئے مسلسل دعائیں کر رہی ہے، الله تعالیٰ وزیراعظم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن لوٹیں اور قوم کی خدمت جاری رکھیں کیونکہ وزیراعظم کی ملک و قوم کیلئے ان گنت خدمات ہیں۔ بابر نواز خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پوری دنیا کے دباؤ کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے 28 مئی 1998ء کو جس جرات و بے باکی سے ایٹمی دھماکے کر کے وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کیا وہ صرف انہی کا خاصا ہے، الله کریم انہیں جلد صحت یابی دے تاکہ وہ پہلے سے زیادہ مستعدی کے ساتھ ملک و قوم کی بہتر اندازمیں خدمت سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :