پاراچنارمیں شدید بارشوں اور ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں کو نقصان

جمعہ 3 جون 2016 16:47

پشاور ۔03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) پاراچنارسمیت کرم ایجنسی میں شدید بارش اورژالہ باری سے بیشترعلاقوں میں گندم کی فصل اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش کے سبب اپر کرم کے اکثر علاقوں میں گندم کی کٹائی بھی متاثر ہوئی ہے،”اے پی پی “ سروے کے مطابق کرم ایجنسی کے متعدد علاقوں بالخصوص پیواڑ کے علیزئی اورغنڈی خیل کے دیہاتوں میں شدید ژالہ باری کے سبب کھڑی فصلوں اورپھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پیواڑ صحرا کلے میں سیلابی ریلے کے سبب آبادی اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں کے بہہ جانے کا خطرہ ہے۔ان علاقوں کے با شندوں نے حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور دیگرحفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :