دبئی: رمضان المبارک میں بہترین نیند کا لطف کیسے اٹھایا جا سکتا ہے

جمعہ 3 جون 2016 16:43

دبئی: رمضان المبارک میں بہترین نیند کا لطف کیسے اٹھایا جا سکتا ہے

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔03جون 2016ء) :ڈاکٹروں کے مطابق رمضان المبارک میں نیند کے اوقات کار بدلے جاسکتے ہیں ۔ ہم بتاتے ہیں کہ نیند کی کمی کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔
۔ افطاری کے وقت کھانے جن سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
کیلوریز سے بھری غذا آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔ زیادہ کھانے کا مطلب اس کھانے کو ہضم کرنا جب آپ کا جسم آرام کر نا چاہ رہا ہو۔

زیادہ مقدار میں کھانا نہ کھائیں، پروٹین ، پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

کاربو ہائیڈریٹس اور شکر سے پرہیز کریں۔جن میں ( پاستہ، وائٹ بریڈ،بسکٹ، اور کیک)۔
۔اچھی نیند کے لیئے۔
کم سے کم سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنے کی کوشش کریں ۔ اپنی نیند کو کم ہونے سے بچائیں ۔کیونکہ رمضان المبارک میں نیند اور کھانے کے اوقات بدل جاتے ہیں ۔،جس کی وجہ سے نیند بھی کم ہو جاتی ہے۔
۔کیلولہ سے بھر پور نیند
دن کے اوقا ت میں جب توانائی کافی کم ہو جاتی ہے ۔ کام کرنے کی جگہ سے ہٹ کر ( کار یا کمرے ) میں پر سکون جگہ ڈھونڈ کر کم سے کم 20منٹ کا کیلولہ بھی جسم کے لیئے کافی ہے۔اس سے زیادہ مت سوئیں ۔

دبئی: رمضان المبارک میں بہترین نیند کا لطف کیسے اٹھایا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :