ڈی سی او اٹک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 3 جون 2016 16:41

اٹک۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ اورمقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-تاجروں اور دکاندار کو ماہ مقدس میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے اور عوام الناس کوریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈی سی او آفس اٹک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا -اجلا س میں اے ڈی سی اٹک اکرام الحق، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، صدر انجمن تاجراں اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان بازار ضلع بھر میں لگائے جائیں گے جہاں تمام اشیاء ضروریہ کم قیمت پر اور اعلی کوالٹی کے ساتھ وافر مقدار میں موجود ہوں گی -سپیشل پرائس میجسٹریٹ ضلع بھر میں رمضان بازاروں میں قیمتوں کو چیک کریں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی -انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ملاوٹ کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو اعلی،معیاری اور خالص اشیاء دستیاب ہوں-انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تاجر رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم رکھیں تاکہ رمضان بازاروں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اور ہر طبقے کا انسان ان رمضان بازاروں سے خریداری کر سکے ،اس اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے درج ذیل ریٹس مقرر کئے گئے -20-کلوآٹے کا تھیلا 705-روپے, چاول سپر کرنل پرانا 90تا 110-روپے فی کلوگرام,سپر کرنل نیا 80-روپے, چاول باسمتی 48-روپے , اری چاول 36-روپے, چوٹھا گوشت475-روپے کلوگرام,بڑا گوشت 255-روپے کلوگرام,دال چنا موٹی 132-روپے کلوگرام,دال چنا باریک 110-روپے کلوگرام,دال مسور 140تا 145-روپے کلوگرام,دال ماش کرم270-روپے کلوگرام,دال مونگ دھلی ہوئی 140-روپے فی کلوگرام سفید چنے باریک 130-روپے فی کلوگرام,سفیدچنے موٹے 160-روپے فی کلوگرام,بیسن 150-روپے فی کلوگرام, پسی ہوئی سرخ مرچ 230تا 260-روپے فی کلوگرام,دودھ 70-روپے,دہی75-روپے فی کلو گرام , روٹی 100-گرام6-روپے اور سادہ نان 120-گرام 7-روپے , چینی ہول سیل ریٹ پر -3-روپے فی کلوگرام اور گھی پہلے سے گورنمنٹ کی طرف سے پہلے سے طے شدہ قیمتوں پرفروخت ہونگے -دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد وصول نہ کریں اور ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں -خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :