چینی فرم نے برطانیہ میں قائم ایئر کرافٹ کیبن انٹیریئر سپلائی کو خریدلیا

جمعہ 3 جون 2016 16:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) ایک چینی ہوا بازی کمپنی نے جمعرات کو دیر گئے بتایا کہ اس نے لندن میں قائم ایئر کرافٹ کیبن انیٹرئر سپلائر اے آئی ایم آرٹیچوڈ کی خریداری کا میابی سے مکمل کر لی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن ( اے وی آئی سی ) کے ذیلی ادارے اے وی آئی سی انٹرنیشنل کی طرف سے خریداری سے چینی مارکیٹ میں ایئر کرافٹ کیبنز اور انٹریرز کی تیار ی ، ترقی اور تحقیق میں سہولت ملے گی ،اس سے اپنے ایوی ایشن مینو فیکچرنگ اور آپریشن سروس صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اے وی آئی سی کے ملکی ایئر کرافٹ کے پے لوڈ میں خلا ء کو بھی پر کیا جا سکے گا ، اس خریداری سے اے وی آئی سی بین الاقوامی پے لوڈ انڈسٹری میں براہ راست داخل ہوجائے گی ، بین الاقوامی مسابقت میں ملکی صنعتوں کی رہنمائی کریگی اور سول ایئر کرافٹ کیلئے کیبن پے لوڈ پراڈکٹس کی تیاری ڈیزائننگ ، سرٹیفیکشن اور آر این ڈی کو بہتر بنائے گی ۔

(جاری ہے)

مزید برآں چین کے ساتھ بوئنگ اور ایئر بس کی کیبن پے لوڈ شراکت داریوں میں مواقعوں کے ذریعے اے وی آئی سی ملک اور بیرون ملک ایوی ایشن مینوفیکچرز اور ایئر لائن کی بہتر طورپر خدمت کرسکے گی ۔اے وی آئی سی انٹرنیشنل کے صدر لائی وائی شوان نے کہا کہ ان کی کمپنی مستقبل کے تعاون اور سمندر پار سرمایہ کاری کیلئے برطانیہ کو اہم مقام سمجھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :