ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی ، نادرا کا سینئیر افسر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جون 2016 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) : ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے ایک اعلی عہدیدار کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ضلع غربی میں کارروائی کی اور نادرا کے سینئیر ایگزیکٹو کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سلمان ضلع غربی میں نادرا آفس میں تعینات تھا اور جعلی شناختی کارڈ بنانے اور جاری کرنے کے جرم میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :