دبئی: چائینہ کے شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

جمعہ 3 جون 2016 14:36

دبئی: چائینہ کے شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔03جون 2016ء):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) چائینہ کے ساتھ ایک میمورینڈم پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت چائینہ کے شہریوں کو لائیٹ ڈرائیونگ لائسنس لینےکے لیئے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ دبئی اتھارٹی کی طرف سے چائینہ ان ممالک کی لسٹ میں شامل ہو گیا ہے ، جن کے شہریوں کو دبئی میں ڈرائیونگ کے لیئے ،۔

دبئی سے جاری کردہ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ڈرائیونگ لائسنس جمال السادہ نے کہا ہے کہ چائینہ کے شہریوں کے پا س متحد ہ عرب امارات کا درست ” valid“ رہائشی ویزہ ہو، چائینہ سے جاری کردہ لائسنس، اسکے علاوہ 18سال سے کم عمر نہ ہو،لیکن اسکے علاوہ ڈرائیوروں کو آنکھوں کا ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا اور اپنے لائسنس کی ٹراسلیٹ شدہ کاپی متعلقہ دفتر میں جمع کروانی ہو گی۔

دبئی کے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے مستثنی مندرجہذیل ممالک ہیں۔
۔ تمام جی سی سی ممالک،امریکہ ، کینڈا،جاپان، آسٹریلیا،سینگاپور، ساؤتھ کوریا، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ساؤتھ افریقہ،جرمنی،اٹلی،سوٹزرلینڈ،فن لینڈ، پولینڈ ، سلواکیہ، سپین،ہالینڈ،یونان،سویڈن، رومانیہ،بیلجیم، آئر لینڈ،ترکی، ڈنمارک، پرتگال، آسٹریا، برطانیہ،فرانس، ناروے، لیکسمبرگ،اور چائینہ شامل ہیں۔